مجلس وحدت مسلمین کا سانحہ جامع مسجد وامام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے اس افسوس ناک سانحے کے خلاف تین روزہ سوگ اور کل بروز ہفتہ ملک بھرمیں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے چیئر مین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے اور بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر میں دلی طور پر نہایت غمزدہ اور رنجیدہ ہوں۔ وفاقی دارالحکومت میں اس نوعیت کی دہشت گردانہ کارروائی نہ صرف انسانی جانوں کے تحفظ میں سنگین ناکامی کا ثبوت ہے بلکہ یہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔میں اس وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت، دین اور معاشرتی اقدار پر براہِ راست حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
انہوںنے مزید کہا کہ میں اسلام آباد کے باشعور اور باہمت نوجوانوں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ اس نازک گھڑی میں انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے آگے بڑھیں۔ اس وقت اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں زخمی نمازیوں کے لیے خون کی شدید ضرورت ہے، لہٰذا آپ سب اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قیمتی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔







