امام بارگاہ و مسجد میں خودکش حملہ انتہائی گھناؤنا اور بزدلانہ ہے، اب وقت ہے کہ ہر دہشت گرد واصلِ جہنم ہو، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

06 فروری, 2026 13:24

شیعیت نیوز : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں جامع مسجد قصرِ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا: "امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ گھناؤنا اور بزدلانہ فعل ہے جس میں معصوم نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔”

یہ بھی پڑھیں : وزیر مملکت طلال چوہدری پمز ہسپتال کا دورہ، شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

انہوں نے مزید کہا: "اب وقت ہے کہ ہر دہشت گرد جہاں بھی ہو، واصلِ جہنم ہو۔ ان شاء اللہ صوبائی و قومی ادارے عوامی تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔”

بیرسٹر گوہر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد رہیں اور ریاستی اداروں کا تعاون کریں تاکہ ملک کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

7:33 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔