چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ترلائی امام بارگاہ دھماکے پر سخت بیان: عبادت گاہوں پر حملہ انسانیت اور قومی ہم آہنگی پر حملہ ہے
شیعیت نیوز : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ترلائی امام بارگاہ دھماکے پر سخت بیان – عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور قومی ہم آہنگی پر حملہ ہے، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں جامع مسجد قصرِ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور قومی ہم آہنگی پر براہ راست حملہ ہے۔ خودکش دھماکے میں معصوم نمازیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں : نماز پڑھتے لوگوں پر حملہ یزیدی کام ہے، پاکستان کے خلاف بڑی سازش ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن
سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا: "دہشت گردی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ دہشت گردوں کا کسی مذہب یا قوم سے کوئی تعلق نہیں۔ بزدلانہ کارروائیاں قوم کو مزید متحد کرتی ہیں۔”
انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پوری قوم اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔







