نماز پڑھتے لوگوں پر حملہ یزیدی کام ہے، پاکستان کے خلاف بڑی سازش ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن

06 فروری, 2026 12:37

شیعیت نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نماز پڑھتے لوگوں پر حملہ یزیدی کام ہے۔ پاکستان کے خلاف یہ ایک بڑی سازش ہے۔ ماضی میں بھی مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نمازیوں کو شہید کرنے والے گمراہ اور امریکہ، اسرائیل، ہندوستان کے آلہ کار ہیں، حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہے، علامہ سید حسینین عباس گردیزی

حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ وفاق اور صوبے مل کر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کریں۔

اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا دے۔

1:12 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔