نمازیوں کو شہید کرنے والے گمراہ اور امریکہ، اسرائیل، ہندوستان کے آلہ کار ہیں، حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہے، علامہ سید حسینین عباس گردیزی

06 فروری, 2026 12:33

شیعیت نیوز : علامہ سید حسینین عباس گردیزی کا اسلام آباد مسجد دھماکے پر سخت بیان – نمازیوں کو شہید کرنے والے گمراہ اور امریکہ، اسرائیل، ہندوستان کے آلہ کار ہیں، حکومت کی ترجیحات میں عوام کا تحفظ سرے سے نہیں

ترلائی کلاں جامع مسجد قصرِ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران وحشیانہ اور بزدلانہ خودکش حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسینین عباس گردیزی نے کہا ہے کہ نمازیوں کو شہید کرنے والے گمراہ اور امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کے آلہ کار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ، مومنین کی شہادت پر کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا سوشل میڈیا پر جشن

علامہ گردیزی نے اپنے بیان میں کہا: "حکومت کی ترجیحات میں عوام کا تحفظ سرے سے ہے ہی نہیں۔ معصوم شہری آئے روز ایسے سانحات کا شکار ہوتے ہیں اور حکومت وقتی بیانات دے کر خاموش ہو جاتی ہے۔ جب تک دہشت گرد عناصر اور ان کے ہینڈلرز پر آہنی گرفت نہیں ڈالی جائے گی، دہشت گردی کا ناسور قابو میں آنے والا نہیں۔”

انہوں نے تمام شہیدوں کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور تمام اہل درد سے اپیل کی کہ زخمیوں کو فوری طور پر خون کی فراہمی کے لیے ہسپتالوں میں پہنچیں۔

12:18 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔