وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ترلائی امام بارگاہ دھماکے پر شدید مذمت، نمازیوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت سوز ہے

06 فروری, 2026 12:49

شیعیت نیوز : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا ترلائی امام بارگاہ دھماکے پر سخت بیان – نمازیوں کو نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ، انسانیت سوز اور قابل نفرت فعل ہے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں جامع مسجد قصرِ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جامع مسجدخدیجتہ الکبریٰ ؑ ترلائی اسلام آباد خودکش بم دھماکہ، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کے شواہد

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا: "نمازیوں کو نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ، انسانیت سوز اور قابل نفرت فعل ہے۔ اس گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔”

انہوں نے زور دیا کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ ملک میں امن و امان خراب کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا: "ریاست عوام کے جان و مال اور مساجد و امام بارگاہوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔”

3:12 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔