وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس کی ترلائی کلاں میں مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

06 فروری, 2026 10:43

شیعیت نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دہشتگرد کے گھٹیا حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور یہ براہ راست ملکی سالمیت پر حملہ ہے۔

غلام عباس نے مزید کہا: "دہشت گرد خطے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔”

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ: 26 شہید، 30 سے زائد زخمی

انہوں نے زور دیا کہ بے گناہ افراد کو شہید کرنے والے اسلام کی تعلیمات سے مکمل طور پر نابلد ہیں۔ شریعت کسی بے گناہ کے قتل کی ہرگز اجازت نہیں دیتی۔

وزیر اطلاعات نے کہا: "دہشت گردی کی نئی لہر کو روکنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہوگا۔ یہ وقت تقسیم اور اختلاف کا نہیں بلکہ متحد ہو کر ملک و قوم کے تحفظ کا ہے۔”

غلام عباس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ایک آواز بنیں اور ملک کی سالمیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

11:27 صبح مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔