اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ: 26 شہید، 30 سے زائد زخمی
شیعیت نیوز : اسلام آباد: ترلائی امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکہ — تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 26 شہید، زخمیوں کی تعداد 30 سے زائد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے بعد ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔
عینی شاہدین اور ریسکیو ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کو پہلے ہی دیکھ کر روکنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان سے بچت ہوئی، لیکن دھماکے کی شدت سے متعدد نمازی شدید متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش دھماکہ
زخمیوں کی تعداد 30 سے تجاوز کر چکی ہے جنہیں پی ایم ایس، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد شفا دے اور اس درد کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔







