ترلائی دھماکہ اپ ڈیٹ: پولی کلینک میں 8–12 زخمی، پی ایم ایس میں 25 زخمی اور 12 شہید، ہسپتالوں میں ایمرجنسی

06 فروری, 2026 10:10

شیعیت نیوز : اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران شدید خودکش دھماکہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ امام بارگاہ کے صحن میں ہوا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور متعدد نمازی متاثر ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کو گیٹ پر روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کا تعلق فتنہ خوارج سے بتایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق:

  • پولی کلینک ہسپتال میں 8 سے 12 زخمی پہنچے جن میں میثم علی، علی عباس، اختر عباس، غلام مرتضی، گوہر علی، عباس علی، ظفر محمود، انتظار مہدی، مصور حسین، عقیل بخاری شامل ہیں۔ دو زخمیوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
  • پی ایم ایس ہسپتال میں 25 زخمی منتقل کیے گئے ہیں جبکہ 12 شہیدوں کی تصدیق ہو چکی ہے (جن میں سے 4 ڈیڈ باڈیز پہنچائی گئیں)۔
  • مختلف ہسپتالوں میں کل زخمیوں کی تعداد 30 سے زائد ہے، کچھ ذرائع کے مطابق 80 سے اوپر کا خدشہ۔ متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
  • پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ آرتھوپیڈک، برن سنٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ فعال ہیں۔

شہری ایمبولنس کے علاوہ ذاتی گاڑیوں میں بھی زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ہسپتالوں اور جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ: 26 شہید، 30 سے زائد زخمی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت طلال چوہدری پی ایم ایس ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے خصوصی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا دے۔

4:57 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top