آبنائے ہرمز کے مشرقی و مغربی حصے پر مکمل کنٹرول ہے، ایڈمرل علی عظمایی

26 نومبر, 2026 17:39

شیعیت نیوز : سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی عظمایی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصے پر سپاہِ پاسداران کی بحریہ کا مکمل اور پورا کنٹرول ہے۔ خلیج فارس کے جزائر میں تعینات ایک آپریشنل یونٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول محض ایک دعویٰ نہیں بلکہ ہماری عملیاتی طاقت کی حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بسیجیوں کی اصل وابستگی مکتبِ امام حسینؑ سے ہے، رہبر معظم انقلاب

ایڈمرل علی عظمایی نے کہا کہ آبنائے ہرمز ان جوانوں کے اختیار میں ہے جو جذبۂ شہادت اور فولادی عزم کے ساتھ ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہ صرف اس آبی گزرگاہ کو کنٹرول کرتے ہیں بلکہ آبنائے ہرمز میں حالات کا رخ بدلنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔

کمانڈر سپاہ بحریہ نے زور دے کر کہا کہ اس آبی راستے سے محفوظ اور پرامن گزرگاہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران کے جائز حقِ حاکمیت کا احترام کیا جائے۔

5:58 شام نومبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔