وزیر اعظم شہباز شریف کی ترلائی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت، وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد سخت اقدامات کا اعلان
شیعیت نیوز : وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم نے شہادتوں پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت پیش کی ہے۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے واقعے کی فوری، شفاف اور جامع تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔
وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات دیں اور ہسپتال انتظامیہ کو خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ شر پسندی اور بدامنی پھیلانے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاست اس قسم کے واقعات کے خلاف سختی سے نمٹے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ترلائی دھماکہ اپ ڈیٹ: پولی کلینک میں 8–12 زخمی، پی ایم ایس میں 25 زخمی اور 12 شہید، ہسپتالوں میں ایمرجنسی
اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد شفا دے اور ملک کو امن و امان کی طرف لوٹائے۔







