علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی ترلائی امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت

06 فروری, 2026 09:58

شیعیت نیوز : علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، صدر جعفریہ الائنس پاکستان نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا:

«ترالی: مسجد خدیجہ الکبری میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایک بار پھر بیرونی سازش کے تحت ملکِ پاکستان میں دہشت گردی کو منظم انداز میں پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ کالعدم جماعتیں ملک بھر میں کھلے عام جلسے جلوس منعقد کر رہی ہیں، شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں کبھی ٹارگٹ کلنگ اور اب اسلام آباد میں بم دھماکے جیسے المناک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا افسوسناک بیان: اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ دھماکے کی شدید مذمت، خون کی اپیل

یہ صورتِ حال ریاستی رِٹ کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ سیکیورٹی ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی کریں، جن کے تانے بانے فتنۂ خوارج سے جا ملتے ہیں۔ دہشت گردی کے اس ناسور کے مکمل خاتمے کے بغیر ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔»

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

1:30 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top