جامعۃ المصطفیٰ کراچی میں ہفتۂ تحقیق کا اختتامی دن، اندرونِ سندھ کے معزز علماء کی تجلیل، محققِ نمونہ اور مترجمِ نمونہ کا اعزاز
شیعیت نیوز : جامعۃ المصطفیٰ کراچی میں ہفتۂ تحقیق کا اختتامی دن، اندرونِ سندھ کے معزز علماء کی تجلیل، محققِ نمونہ اور مترجمِ نمونہ کا اعزاز
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی شعبہ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ ہفتۂ تحقیق کے پانچویں روز اور اختتامی تقریب میں علمی، تحقیقی اور فکری سرگرمیوں کا بھرپور اہتمام کیا گیا۔
پانچویں روز اندرونِ سندھ سے تشریف لانے والے معزز علماء اور محققین کے اعزاز میں ایک باوقار تجلیلی نشست منعقد کی گئی، جس میں ان کی علمی و تحقیقی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر شعبۂ تحقیق جامعۃ المصطفیٰ پاکستان کی جانب سے مولانا نبی بخش دانش کو ’’محققِ نمونہ‘‘ اور مولانا ذوالفقار علی سعیدی کو ’’مترجمِ نمونہ‘‘ کی اسناد سے نوازا گیا۔
تجلیلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مدیر جامعۃ المصطفیٰ کراچی سید عمار ہمدانی نے محققین کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تحقیق کے فروغ میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : کربلا کا پیغام حق، عدل، قربانی اور استقامت کا عالمگیر پیغام ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کے ہمراہ ایک علمی و فکری نشست بعنوان ’’دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے درمیان فکری و تحقیقی تفاہم‘‘ منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر زاہدی نے موضوع پر تفصیلی اور مدلل گفتگو کی۔ نشست میں مختلف علمی شخصیات کے علاوہ حوزۂ امام خمینی اور جامعہ علمیہ کے طلبہ نے شرکت کی۔
ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی کے ہمراہ کلاس BIS کے طلبہ نے کتب نمائش کا دورہ کیا، جہاں مختلف اشاعتی اداروں کی جانب سے پیش کی گئی علمی و تحقیقی کتب کا مشاہدہ کیا گیا۔
ہفتۂ تحقیق کی اختتامی تقریب امام خمینی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طالبی نیا نے خصوصی خطاب کیا۔
تقریب سے مفسرِ قرآن حجۃ الاسلام شیخ محمد حسن صلاح الدین نے بھی فکر انگیز اور اصلاحی خطاب کیا۔
اختتام پر ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے پروگرام کی کامیاب انعقاد پر تمام مہمانوں، شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ممتاز محققین اور کتب نمائش میں شریک اشاعتی و تحقیقی اداروں کی تجلیل اور حوصلہ افزائی بھی کی گئی، جبکہ شرکاء نے نمائش میں پیش کی گئی کتب میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔







