روس ایران کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، روسی وزیر خارجہ

05 فروری, 2026 11:24

شیعیت نیوز : روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف کا الارمنگ بیان: ایران میں کشیدگی ایک دھماکے کا خطرہ ہے جو پورے مشرق وسطیٰ کو لپیٹ میں لے سکتا ہے

روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے "آر ٹی” ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ایران میں جاری کشیدگی پر سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران روس کا قریبی ساتھی ہے اور ماسکو خطے کی تمام پیچیدگیوں اور واقعات سے مکمل طور پر باخبر ہے۔

لاوروف نے کہا: "ایران میں کشیدہ صورت حال ایک ایسے دھماکے کے خطرے سے خبردار کر رہی ہے جو پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں : ہم ڈرنے والے نہیں‘: امام خمینیؒ کے پوتے سید علی احمد خمینی کا المیادین کو سخت پیغام، ظالم اور مظلوم کے درمیان مفاہمت کبھی نہیں ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور خطے میں کسی بھی بڑے تصادم سے گریز کے لیے تمام ممکنہ سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران میں حالیہ واقعات، امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں اور علاقائی کشیدگی میں تیزی آئی ہے۔ روسی حکام نے بارہا واضح کیا ہے کہ وہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی استحکام کی حمایت کرتے ہیں اور کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف کھڑے ہیں۔

1:45 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top