کراچی بہادرآباد میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی گھٹیا ڈکیتی: 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر لوٹ کر فرار

04 فروری, 2026 17:10

شیعیت نیوز : کراچی بہادرآباد میں ڈکیتی: کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد نے گھر سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لوٹ کر فرار، زیورات ریکور مگر ڈالر لے گئے

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے گھر میں گھس کر 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی اس واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ بینک کے لاکر سے زیورات اور ایک لاکھ امریکی ڈالر نکلوا کر ڈرائیور کے ہمراہ گھر لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پشین میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: کالعدم سپاہ صحابہ کے 10 دہشت گرد ہلاک

دوپہر کے وقت دو موٹرسائیکل پر سوار چار دہشتگرد تعاقب کرتے ہوئے گھر پہنچے۔ ایک دہشتگرد باہر کھڑا رہا جبکہ تین اندر گھس گئے اور لوٹ مار کی۔

دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ تقریباً تمام زیورات ریکور کر لیے گئے ہیں، تاہم ایک لاکھ امریکی ڈالر دہشتگرد لے گئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد فرار ہوتے وقت اسپیڈ بریکر کی وجہ سے گر پڑے، موٹرسائیکل سڑک پر گرنے سے زیورات بکھر گئے۔ آس پاس بنگلوں کے سیکیورٹی گارڈز کو دیکھ کر دہشتگرد بھاگ گئے۔

پولیس نے ملزمان کے فرار کا روٹ میپ تیار کر لیا ہے، جیو فینسنگ کی جا رہی ہے اور مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں۔

4:50 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top