پشین میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: کالعدم سپاہ صحابہ کے 10 دہشت گرد ہلاک

28 جنوری, 2026 17:22

شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی نے پشین میں کارروائی کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ 10 جوان زخمی ہوئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہدرند اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 10 جوان زخمی بھی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردی پھیلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کا اسلحہ فلسطینی قوم کا فطری حق ہے: حماس کا دوٹوک موقف

اعتزاز احمد گورایہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے، جس کی فرانزک جانچ کرائی جائے گی، دہشت گرد مائننگ میں استعمال ہونے والا بارود دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پشین میں جہاں کارروائی کی گئی وہاں فتنہ الخوارج کے عناصر کی آمد و رفت تھی، کارروائی سے قبل دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کی مہلت دی گئی اور ثالثین بھی بھیجے گئے، تاہم دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں لوگوں کو مارنے کا کوئی شوق نہیں، لیکن جب دہشت گردوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کیا گیا۔

7:15 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top