جامعۃ المصطفیٰ کراچی میں کتب نمائش کا دوسرا دن طلباء کے نام، فلسفی و سیرتِ معصومینؑ پر علمی نشستیں منعقد

03 فروری, 2026 14:07

شیعیت نیوز : جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی شعبہ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ پانچ روزہ کتب نمائش کا دوسرا دن طلباء سے مخصوص تھا۔ اس دن کراچی شہر کے مختلف دینی مدارس کے طلباء نے بڑی تعداد میں کتب نمائش کا دورہ کیا اور مختلف کتابوں سے آشنائی حاصل کی۔

اس موقع پر علمی نشست بعنوان ”تفکرِ فلسفی اور تطبیقی علمیات“ منعقد ہوئی، جس سے ڈاکٹر کوثر علی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی تصانیف کا تعارف پیش کیا اور شرکاء کے سوالات کے جامع جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی ادارہ الباقر کے وفد کی سینٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری سے ملاقات، اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد

اسی طرح سیرتِ معصومینؑ کے موضوع پر مولانا علی رضا عابدی کے ساتھ طلبہ کی ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے زاد راہ ٹرسٹ کی سیرتِ معصومین کتب سیٹ کا بھی تعارف کروایا۔

ان پروگراموں کے علاوہ بھی مختلف علمی و فکری نشستیں منعقد ہوئیں، جن سے کراچی کے ممتاز علمائے کرام نے خطاب کیا۔ یہ نشستیں طلبہ کی فکری و علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں تحقیق و مطالعہ کے ذوق کو بیدار کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہو رہی ہیں۔

 

12:44 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top