روسی صدر ولادیمیر پوتن کی علی لاریجانی سے ملاقات، رہبر معظم کے نام اہم پیغام

30 جنوری, 2026 19:17

شیعیت نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو کرملن میں ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ علی لاریجانی سرکاری دورے پر روس میں موجود تھے۔

سفیر ایران نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہم مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا پاکستان کو سخت احتجاج: جج افضل مجوکہ کے ریمارکس پر دفتر خارجہ کو خط، ایران کے خلاف انتہائی نامناسب الفاظ کا استعمال ناقابل قبول

دیمتری پسکوف (روس کے صدارتی ترجمان) نے بھی تصدیق کی کہ پوتن نے کرملن میں علی لاریجانی کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ علی لاریجانی نے 16 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ ماسکو جا رہے ہیں۔ اس دورے میں انہوں نے ایران کے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کا پیغام بھی ولادیمیر پوتن کو پہنچایا۔

7:33 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top