ایران کا پاکستان کو سخت احتجاج: جج افضل مجوکہ کے ریمارکس پر دفتر خارجہ کو خط، ایران کے خلاف انتہائی نامناسب الفاظ کا استعمال ناقابل قبول
شیعیت نیوز: ایران نے پاکستان کے جج افضل مجوکہ کے متنازع فیصلے پر باقاعدہ احتجاج کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جج افضل مجوکہ کے ریمارکس (بشمول "بےغیرت پالتو کتا” اور ایران کو "دہشت گرد ریاست” قرار دینا) انتہائی نامناسب اور ناقابل قبول ہیں۔ ایران نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ جج نے کس بنیاد پر یہ ریمارکس فیصلے میں درج کیے۔
آج ایرانی سفیر کی پریس بریفنگ کے موقع پر صحافیوں نے غیر رسمی گفتگو میں اس معاملے پر سوالات کیے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ بات ہمارے نوٹس میں ہے اور ہمارے لیے ہارڈ بریکنگ سے کم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ پوری دنیا میں جنگ کا محاذ کھول دے گا، علامہ سید جواد نقوی
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے ایرانی سفیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس فیصلے سے متنازع جملے حذف کر دیے جائیں گے، مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ حذف کس طرح کیا جائے گا۔
اس وقت تک یہ فیصلہ چیلنج نہ کیا جائے یا کالعدم قرار نہ دیا جائے، یہ معاملہ جاری رہے گا۔
(اسد اللہ خان – سینئر صحافی)







