علامہ عارف حسین الحسینی اور علامہ سید جواد ہادی کی قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات، مبارکباد اور نیک خواہشات
شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے سابق سینیٹر اور سربراہ جامعہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی پشاور، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید جواد ہادی صاحب کی سربراہی میں وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین کا بورڈ آف پیس کے خلاف زبردست احتجاج، ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
وفد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو قائد حزب اختلاف منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سیاسی اور ملی موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعاون و یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔







