آئی ایس او سکردو کا غزہ امن بورڈ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
شیعیت نیوز : آئی ایس او پاکستان ضلع اسکردو کی جانب سے آج علمدار چوک اسکردو پر پاکستان کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا؛ جس میں نائب صدر انجمنِ امامیہ بلتستان شیخ ذوالفقار انصاری، شیخ غلام حسن عابدی اور صدر آئی ایس او پاکستان ضلع اسکردو آصف حسین نے خطاب کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر انجمن امامیہ بلتستان شیخ ذوالفقار انصاری نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت اختیار کر کے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مؤقف کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستانی عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور اس نا پاک عزائم رکھنے والے امن بورڈ سے علیحدگی اختیار کرے۔
یہ بھی پڑھیں : علماء و ذاکرین احترام و رواداری اور ہم آواز ہو کر عزاداریٔ سید الشہداء (ع) کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں، علامہ ساجد علی نقوی
اس موقع پر مؤمنین نے امریکہ اور غاصب اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور پاکستانی حکومت کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کو مسترد کیا۔







