علماء و ذاکرین احترام و رواداری اور ہم آواز ہو کر عزاداریٔ سید الشہداء (ع) کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں، علامہ ساجد علی نقوی

29 جنوری, 2026 21:56

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اشتیاق حسین کاظمی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذاکر سید عمران حیدر بخاری (گڈو شاہ)، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرید کاظم جعفری اور صوبائی معاون امید علی علوی سے ملاقات کے دوران موجودہ بین الاقوامی بالخصوص امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر اتحاد و وحدت کے لیے کوششیں جاری رکھنے اور سوشل میڈیا و عوامی پلیٹ فارمز پر باہمی اختلافات سے گریز و اجتناب اور اخلاقی قدروں کی پاسداری انتہائی ضروری قرار دیا۔

اس موقع پر شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اشتیاق حسین کاظمی نے موجودہ حالات کے تناظر میں اتحاد بین المومنین، مذہبی و تنظیمی حوالوں سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو مفصل رپورٹ پیش کی، جس پر علامہ ساجد نقوی نے وفد کی رہنمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں : تیز آپریشن کا خواب دیکھا تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گا، ایرانی جنرل

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا: وقت کا اہم تقاضا ہے کہ علماء و ذاکرین اتحاد و وحدت، احترام و رواداری، تحمل و برداشت اور ہم آواز ہو کر عزاداریِ سید الشہداء (س)، سیرت و اخلاق اہل بیت علیہم السلام کے فروغ و تحفظ کے لیے حسبِ سابق اپنا مثبت و مؤثر کردار ادا کریں۔

علامہ ساجد نقوی نے صوبائی صدر و کابینہ کے ارکان کو ہدایت کی کہ ماحول و صورتحال کو سازگار بنانے کے لیے فوری طور پر مثبت، مؤثر و عملی اقدامات کریں۔

4:20 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top