تیز آپریشن کا خواب دیکھا تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گا، ایرانی جنرل
شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے ترجمان کا سخت اور دوٹوک بیان: ٹرمپ اگر تیز رفتار آپریشن کا خواب دیکھ رہا ہے تو جان لے کہ جنگ پورے خطے کو لپیٹ لے گی
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا:
"اگر ٹرمپ یہ سمجھتا ہے کہ وہ کوئی تیز رفتار آپریشن کرے گا اور دو گھنٹے بعد ٹویٹ کر دے گا کہ آپریشن ختم ہو گیا ہے اور اب ہم ایران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے، تو وہ جان لے کہ یقیناً جنگ کا دائرہ پورے خطے کے جغرافیے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا؛ صہیونی حکومت سے لے کر اُن تمام ممالک تک جہاں امریکہ کے فوجی اڈے موجود ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں : آبراہم لنکن بیڑہ اب بھی ایران کے میزائلوں کی زد میں، 1800 کلومیٹر تک ہر امریکی جہاز خطرے میں
ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کسی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگر دشمن نے کوئی جارحیت کی تو ردعمل اتنا وسیع اور شدید ہوگا کہ پورا خطہ متاثر ہوگا۔ امریکی اڈوں، بحری جہازوں اور اسرائیلی علاقوں تک ایرانی دفاعی صلاحیتوں کی رینج موجود ہے اور ایران ہر ممکن ہتھیار اور حکمت عملی استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔







