امریکی حملے کی صورت میں میدان میں انٹری ہوگی، حزب اللہ

29 جنوری, 2026 13:09

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے رہنما نواف الموسوی نے ایران پر کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں حزب اللہ کی مداخلت کے امکان کے بارے میں سخت اور واضح بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا: "ہم پل پر پہنچ کر اسے عبور کریں گے۔”

نواف الموسوی نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ کے جہاز خلیج فارس میں دشمن جہازوں کا استقبال کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب پہلے جیسا نہیں ہوگا، ایران

ان کا کہنا تھا کہ بدمعاش صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور مزاحمتی قوتیں کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے سے دریغ نہیں کریں گی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب خلیج فارس اور خطے میں امریکی فوجی تحرکات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایران کے خلاف دھمکیاں بھی جاری ہیں۔ حزب اللہ نے اپنے تاریخی موقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ ایران پر حملہ پورے محور مقاومت کے خلاف اعلان جنگ ہوگا اور لبنان کی مزاحمتی قوتیں اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں گی۔

4:39 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top