ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب پہلے جیسا نہیں ہوگا، ایران
شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندہ مشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ فوجی تصادم کی تازہ دھمکیوں کے بعد سخت موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے کسی بھی ممکنہ حملے کی کوشش کی تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا جو "پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا” ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یو ایس ایس ابراہم لنکن کی بحیرہ احمر میں تعیناتی یمن کی خودمختاری پر حملہ ہے، انصاراللہ
ایرانی مشن نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی تیاری مکمل کر چکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جاری دھمکیاں اور فوجی تحرکات خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ایران کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور مؤثر جواب دینے سے دریغ نہیں کرے گا۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیانات دیے اور امریکی بحریہ کی خلیج فارس میں نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایرانی حکام نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ کسی بھی حملے کا جواب نہ صرف دفاعی بلکہ جارحانہ بھی ہوگا۔







