رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی مسجد جمکران آمد، ممکنہ فوجی ردعمل یا اہم اقدام سے قبل تاریخی حاضری
شیعیت نیوز: ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای آج رات قم مقدس پہنچے اور مسجد جمکران میں حاضری دی۔
سپریم لیڈر نے مسجد جمکران میں نوافل ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج میں 1000 اسٹریٹیجک ڈرونز کی شمولیت: چاروں شاخوں کا جنگی ڈھانچہ مزید طاقتور
تاریخی طور پر یہ بات اہم سمجھی جاتی ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کسی بڑے فیصلے، ممکنہ فوجی ردعمل یا اہم اقدام سے قبل مسجد جمکران میں حاضری دیتے ہیں۔
یہ آمد موجودہ علاقائی حالات، خاص طور پر خلیج فارس اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکی-اسرائیلی فوجی تحرکات کے تناظر میں انتہائی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔







