ایرانی فوج میں 1000 اسٹریٹیجک ڈرونز کی شمولیت: چاروں شاخوں کا جنگی ڈھانچہ مزید طاقتور
شیعیت نیوز: کمانڈر ان چیف امیر سرلشکر حاتمی کے حکم پر ایرانی فوج کی چاروں شاخوں کے جنگی ڈھانچے میں 1000 اسٹریٹیجک (راہبردی) ڈرونز شامل کر دیے گئے ہیں۔
ان ڈرونز کی شمولیت سے فوج کی جاسوسی، نگرانی اور دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی اصلیت و حقیقت؛ امام خمینی کی نگاہ میں
یہ اقدام ایرانی فوج کی جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی تیاریوں میں ایک اہم پیش رفت ہے جو خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔







