انجمن غلامان امریکہ” میں شامل ہونا تاریخی غلطی ہے، نسلوں کو قیمت ادا کرنی پڑے گی: سراج الحق

28 جنوری, 2026 16:22

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر اور سینیٹر سراج الحق نے خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرناک جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اس جنگ کے اثرات پاکستان سمیت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا: "خلیج فارس میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اس جنگ کے اثرات پاکستان سمیت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ اسلامی ممالک کو فوری طور پر متحد ہو کر امریکہ کو ایران پر جارحیت سے باز رکھنا چاہیے۔ امریکہ کی اسرائیل نوازی پورے خطے کو آگ میں دھکیل رہی ہے اور یہ آگ ہمارے بارڈرز تک پہنچ سکتی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: جامعہ المصطفیٰ کراچی میں نئے تعلیمی سال 2026 کی افتتاحی تقریب، ڈاکٹر جابر محمدی کا خطاب

سراج الحق نے پاکستان کی جانب سے امریکی قیادت والے کسی بھی "بورڈ آف پیس” یا اس جیسے منصوبوں میں شمولیت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: "انجمنِ غلامانِ امریکہ میں شامل ہونا ایک تاریخی غلطی ہے، جس کی قیمت آنے والی نسلیں ادا کریں گی۔”

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں قائد اعظم کے اصولوں پر قائم رہنا چاہیے اور اسرائیل نواز منصوبوں یا امریکی ایجنڈے کا حصہ بننے سے گریز کرنا چاہیے۔ اسلامی ممالک کی یکجہتی اور فلسطین، ایران اور خطے کے دیگر مظلوموں کی حمایت ہی خطے میں امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑوں کی نقل و حرکت اور ایران کے خلاف دھمکیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

5:06 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top