بغداد میں ہزاروں عراقیوں کا امریکی دہشتگردی کے خلاف طوفان: کتائب حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل پر ’شہادت طلبانہ کارروائیوں‘ کے لیے رجسٹریشن مراکز پر ہجوم
شیعیت نیوز: عراق میں کتائب حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حاج ابو حسین الحمیداوی کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع کی اپیل کے فوراً بعد بغداد میں ایک تاریخی منظر دیکھنے میں آیا۔ ہزاروں عراقی شہری، نوجوان اور مجاہدین امریکی سامراجی قوتوں کے خلاف ’شہادت طلبانہ کارروائیوں‘ میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن مراکز کی طرف امڈ آئے۔
کتائب حزب اللہ عراق کے سیکریٹری جنرل نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا تھا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو یہ پورے محور مقاومت کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، اور عراقی مجاہدین اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ اس اپیل کے جواب میں بغداد کے مختلف علاقوں میں قائم رجسٹریشن مراکز پر ہزاروں افراد نے قطاریں لگا دیں۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ ہجوم اتنا شدید تھا کہ رجسٹریشن مراکز کو اضافی عملہ تعینات کرنا پڑا۔ نوجوانوں نے اپنے خاندانوں کے ساتھ مل کر اپنا نام درج کروایا اور کہا کہ وہ ایران کی حفاظت اور امریکی سامراج کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں۔
یہ منظر عراقی عوام کی ایران کے ساتھ گہری یکجہتی اور امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی عکاسی کر رہا ہے۔ کئی شرکاء نے کہا کہ "ایران ہمارا قلعہ ہے، اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے”۔
کتائب حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی گروہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ رجسٹریشن ایک علامتی اور عملی تیاری ہے تاکہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو عراق سے بھی فیصلہ کن جواب دیا جا سکے۔







