کراچی میں پولیس مقابلہ، کالعدم سپاہِ صحابہ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشتگرد بھتہ خور جہنم واصل
شیعیت نیوز : اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے ساتھ ابراہیم حیدری کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم سپاہِ صحابہ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشتگرد بھتہ خور ہلاک ہو گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو / سی آئی اے کراچی کے مطابق ایس آئی یو کو انتہائی مطلوب دہشتگرد بھتہ خور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر ابراہیم حیدری کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں کالعدم سپاہِ صحابہ کا دہشتگرد بھتہ خور ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک دہشتگرد سے پستول اور موبائل فون بھی برآمد ہوا۔
ہلاک ملزم کی شناخت غنی الرحمٰن عرف عبدالغنی کے نام سے ہوئی، جو بھتہ خوری کے دوران فائرنگ کے متعدد واقعات میں ملوث رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، الکوثر اسکاؤٹس کیجانب سو سے زائد بچوں کا جشنِ تکلیف، دینی شعور کی خوبصورت جھلک
پولیس کے مطابق جنوری 2023ء میں مذکورہ دہشتگرد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بنارس کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر ایک تاجر کو قتل کیا تھا۔
اسی طرح سال 2022ء میں گلشنِ معمار کی حدود میں فائرنگ کے ایک واقعے میں بھی ایک شخص کو ہلاک کرنے میں یہ دہشتگرد ملوث رہا۔
تحقیقات کے مطابق ہلاک دہشتگرد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھتہ خوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، جن میں بنارس کے علاقے میں قصاب کی دکان سے دو کروڑ روپے، پینٹ کی دکان سے چالیس لاکھ روپے، اورنگی ٹاؤن میں قصاب کی دکان سے ایک کروڑ روپے جبکہ صدر کے علاقے میں مٹھائی کی دکان سے پانچ کروڑ روپے بھتہ طلبی شامل ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد کراچی کے علاوہ پشاور میں بھی بھتہ خوری اور دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ اس کے خلاف بھتہ خوری، دہشتگردی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات مختلف تھانوں میں درج تھے۔







