کوئٹہ، الکوثر اسکاؤٹس کیجانب سو سے زائد بچوں کا جشنِ تکلیف، دینی شعور کی خوبصورت جھلک

24 جنوری, 2026 23:13

شیعیت نیوز : الکوثر اسکاؤٹس اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آیت اللہ سید علی حسینی سستانی کے دفتر کے تعاون سے کوئٹہ میں جشنِ تکلیف کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سو سے زائد نوبالغ بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ فخرالدین، مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت کے رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ علی حسنین حسینی سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین شریک تھے۔ تقریب میں نونہالوں کا بھرپور اور پُرجوش استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سفر امام حسینؑ و تجدید عہدِ وفا کانفرنس، کراچی میں عظیم الشان انعقاد

علماء کرام نے اس موقع پر نونہالوں کو ان کے دینی و شرعی فرائض سے آگاہ کرتے ہوئے سیرتِ آئمہ اطہارؑ اور سیرتِ بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی، تاکہ وہ ایک بہترین اور باکردار انسان بن سکیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بچے تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور علم و اخلاق کے ذریعے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ہمیشہ صفِ اوّل میں رہیں۔

7:30 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top