سفر امام حسینؑ و تجدید عہدِ وفا کانفرنس، کراچی میں عظیم الشان انعقاد

24 جنوری, 2026 23:00

شیعیت نیوز : پروفیسرز اینڈ انٹلیکچولز فورم پاکستان اور مکتب امام زمانہ (عج) کے زیر اہتمام عظیم الشان ’سفرِ امام حسینؑ و تجدیدِ عہدِ وفا‘ کانفرنس کا انعقاد بارگاہِ شہدائے کربلا، انچولی سوسائٹی کراچی میں کیا گیا۔

کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مذہبی اسکالر خانم فاطمہ سبزواری، مولانا ڈاکٹر عقیل موسی، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما مولانا حیات عباس نجفی، مولانا محمد حسین و دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصرعباس کی ایمان مزاری وہادی علی ایڈوکیٹ کیساتھ دوران حراست غیر انسانی سلوک کی مذمت

کانفرنس میں معروف شاعرہ خانم معصومہ شیرازی نے رہبرِ مسلمینِ جہان آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے متعلق خصوصی انقلابی کلام پیش کیا۔

کانفرنس میں معروف منقبت و نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی، احمد رضا ناصری، محمد علی موشی و دیگر نے ترانۂ شہادت پیش کیے۔

اس موقع پر خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے خصوصی شرکت کی اور کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔

کانفرنس میں نظامت کے فرائض قنبر رضوی نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں مرد و خواتین، طلبہ و طالبات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

5:13 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top