جو کام غزہ میں نیتن یاہو نہ کرسکا بورڈ آف پیس کے نام پر وہ اب مسلمان ممالک کریں گے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

24 جنوری, 2026 18:44

شیعیت نیوز: غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف و سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو کام نیتن یاہو نہ کر سکا وہ اب امن بورڈ کے نام پر شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتفاق رائے کے بغیر امن بورڈ کا حصہ بن گئے، ہمیں نہیں پتا امن بورڈ کے نکات کیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے بعدپاکستانی تفتان بارڈر پر کھڑا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق جنگی مجرم ہے، اس کے ساتھ کسی بھی بورڈ میں بیٹھنا خلاف اسلام اور شریعت ہے۔ یہ امن نہیں قاتل بورڈ ہے، یہ ایسا ہی ہے جیسے بھارت نے کشمیر میں قبضہ کررکھا ہے، ہم امریکی اشارے پر اس قبضہ بورڈ میں شامل ہوکر قضیہ کشمیر پر اپنی پوزیشن کو مزید کمزور کررہے ہیں، شہید فلسطینی بچے خدا سے شکوہ کریں گے کہ پاکستان ہمارے قتل میں شریک ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں آج نیتن یاہو کو اس ایوان سے دہشت گرد قرار دینے کی قرار داد منظور کروانی چاہیے تھے۔

 

10:50 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top