امریکہ کی جوہری دھمکیاں عالمی ادارے کی ساکھ اور اعتماد کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ایران کا آئی اے ای اے کو خط

01 جنوری, 2026 10:22

شیعیت نیوز : ویانا میں واقع عالمی اداروں میں ایران کے نمائندے نے امریکہ کی جانب سے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو دی جانے والی حالیہ دھمکیوں کے خلاف عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے جوہری ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ ایسے دھمکی آمیز بیانات سے نہ صرف عالمی ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے پر بین الاقوامی اعتماد بھی کمزور ہوتا ہے۔

خط میں زور دیا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات کے خلاف دھمکیاں بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور جوہری ایجنسی کی نگرانی کے نظام پر قائم اعتماد بھی متزلزل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا صہیونی اقدام مسلم ممالک کو کمزور کی سازش کا حصہ ہے، وزارت خارجہ ایران

ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی کھلی مذمت کی جائے اور ذمہ دار عناصر کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

2:30 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top