اسلامی ملٹری الائنس اللہ کی فطری تخلیق، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی صدیوں تک یاد رکھی جائے گی، حافظ طاہر اشرفی

29 دسمبر, 2025 14:50

شیعیت نیوز: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ اسلامی ملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔

جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت داخلی استحکام کی ضرورت ہے، آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی مؤرخ صدیوں تک لکھتا رہے گا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ دنیا نے ہمیشہ اسلامی ممالک پر میزائل گرتے دیکھے، پہلی بار دنیا نے پاکستانی میزائل بھارت پر گرتے دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے 8 دہشت گرد جہنم واصل

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے 70 فیصد حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں، پاک فوج اور قوم مل کر دہشت گردی کو ختم کریں گے، پاکستان اپنے سے چھ گنا بڑے ملک کو شکست دے سکتا ہے تو دہشت گردی کو بھی شکست دے سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کر لینی چاہیے، مولانا فضل الرحمان نون لیگ کے حلیف رہے ہیں، مستقبل میں بھی حلیف ہوں گے۔

1:49 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top