سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے 8 دہشت گرد جہنم واصل
شیعیت نیوز: کرک میں CTD اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آر پی او نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ دوران آپریشن دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے، آپریشن میں اہم کامیابی ملی جس میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پریس کلب کے باہر شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا شدید احتجاج، اگلا دھرنا حکمرانوں کی رہائشگاہوں پر ہوگا
آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق آپریشن بہادر خیل میں کیا گیا اس دوران ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔







