حزب اللہ سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا آج خصوصی خطاب، جنوبی لبنان اور مزاحمت پر گفتگو متوقع
شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم آج بروز اتوار ایک خصوصی خطاب کریں گے۔ المنار ویب سائٹ کے مطابق، یہ خطاب بیروت کے وقت کے مطابق سہ پہر 3:00 بجے نشر کیا جائے گا۔
شیخ نعیم قاسم معروف جہادی کمانڈر حاج محمد حسن یاغی عرف ابو سلیم کی یاد میں بعلبک شہر میں واقع امام خمینی (رح) کلچرل سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔
توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ شیخ نعیم قاسم اپنے خطاب میں لبنان کی تازہ ترین داخلی صورتحال، خاص طور پر جنوبی لبنان کے حالات اور صیہونی دشمن کی جانب سے ہونے والی خلاف ورزیوں پر گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ خطے کی مجموعی سیاسی و عسکری صورتحال اور مزاحمتی بلاک کی حکمتِ عملی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاپ لیو چہاردہم کا کرسمس پیغام: غزہ کے خیموں میں سردی برداشت کرنے والوں کو کیسے بھلا سکتے ہیں
حاج محمد حسن یاغی حزب اللہ کے بانی اراکین میں سے تھے اور انہوں نے مزاحمتی تحریک کی مضبوطی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کی یاد میں ہونے والی اس تقریب میں حزب اللہ کے دیگر سینیئر رہنماؤں اور سماجی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔







