حملوں کی وجہ سے نگرانی کا عمل متاثر ہوا، آئی اے ای اے سے رابطہ جاری ہے، ایران

22 دسمبر, 2025 13:55

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان رابطے اور بات چیت مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور جامع نگرانی معاہدے کے پابند رہتے ہوئے اپنے قانونی فرائض کو اچھی طرح سمجھتا ہے اور ان پر مکمل عمل کرتا رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے بار بار اٹھائے گئے مسائل کے بنیادی جوابات خود رافائل گروسی اور وہ فریقین دیں جنہوں نے موجودہ صورتحال پیدا کی۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونی میڈیا کا اعتراف: 12 روزہ جنگ میں ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کو قابل ذکر نقصانات پہنچائے

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی اعلیٰ سطح کی نگرانی کے باوجود جون میں اسرائیل اور امریکہ نے نگرانی میں شامل تنصیبات پر حملے کیے۔

نگرانی کے اس عمل میں ایران نے کوئی خلل ایجاد نہیں کیا حملہ آوروں نے اس عمل کو متاثر کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک نقصان شدہ تنصیبات کے معائنے کے لیے کوئی طے شدہ طریقہ کار موجود نہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ایران نے مسئلہ حل کرنے کے لیے آئی اے ای اے کے ساتھ مذاکرات کیے اور ایک باہمی تفاهم پر دستخط ہوئے، لیکن مغربی ممالک کی رکاوٹوں اور جوہری معاہدے کے تنازعات کو حل کرنے کے طریقہ کار کے غلط استعمال کی وجہ سے یہ عمل رک گیا۔

8:00 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top