ایرانی ہیکرز کا بڑا سائبر حملہ: سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا موبائل فون ہیک، ذاتی تصاویر، ویڈیوز، رابطے اور اہم دستاویزات لیک
شیعیت نیوز: اسرائیل: ایرانی ہیکرز "ہنڈالا” گروپ نے اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے موبائل فون کو ہیک کر لیا۔
ہیکرز کے مطابق بینیٹ کے 100 سے زائد فون رابطے، ذاتی تصاویر اور ویڈیوز اور اہم دستاویزات لیک کر دی گئی ہیں، جو ان کی ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔
بینیٹ کے رابطوں میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا نام بھی شامل ہے، جن کے اسرائیل کے ساتھ مسلسل قریبی تعلقات رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی مسلسل جارحیت، متعدد علاقوں میں چھاپے اور گرفتاریاں
ڈیٹا میں ایک اور نام ایرانی شہری پیگاہ ابراہیمی کا بھی سامنے آیا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ 2022–2023 میں مغرب کے زیر اہتمام ایران میں ہونے والے فسادات میں شریک رہی۔
ہنڈالا گروپ نے یہ تمام مواد اپنی ویب سائٹ پر عوامی طور پر اپ لوڈ کر دیا ہے، جس سے اسرائیلی حکام میں ہلچل مچ گئی ہے۔
اس ہیکنگ کے بعد اسرائیلی سائبر سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ نفتالی بینیٹ کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔






