علامہ شبیر میثمی کی قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں شرکت، وزیراعظم اور آرمی چیف کی موجودگی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کا اہم اجتماع

12 دسمبر, 2025 10:16

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقدہ ’’قومی علماء و مشائخ کانفرنس‘‘ میں شرکت کی۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کانفرنس میں وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین شریک تھے۔ اس کے علاوہ علامہ طاہر اشرفی، چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد، علامہ سید افتخار حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد افضل حیدری سمیت دیگر معزز علماء کرام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت زہراؑ کی سیرت کو اپنانا ہی نجات، بیداری اور سماجی اصلاح کی بنیاد ہے، شیخ احمد علی نوری

کانفرنس میں مختلف اہم قومی امور، زائرین کے مسائل، تکفیری گروہوں کی نازیبا گفتگو سمیت دیگر حساس موضوعات پر بھی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اعلیٰ قیادت تک شیعہ کمیونٹی کے موقف اور خدشات کو مؤثر انداز میں پہنچایا۔

کانفرنس کا پروقار آغاز قومی ترانے سے ہوا اور اختتام ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کی اجتماعی دعا پر ہوا۔

3:43 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔