حضرت زہراؑ کی سیرت کو اپنانا ہی نجات، بیداری اور سماجی اصلاح کی بنیاد ہے، شیخ احمد علی نوری

12 دسمبر, 2025 10:12

شیعیت نیوز: ممبر گلگت بلتستان کونسل اور صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے دخترِ رسول، سیدۃ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت کے پرمسرت موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں پوری امتِ مسلمہ اور اہلِ ایمان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ام ابیہا، خیر النساء، سرچشمۂ عصمت و طہارت اور ایمان، کردار، حیا، شجاعت اور خدا شناسی کا وہ روشن مینار ہیں جن کی پاکیزہ سیرت ہر دور کے انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آپ کی بابرکت زندگی جہالت کے اندھیروں میں نورِ بصیرت، ظلم و جبر کے مقابلے میں بلند ترین آوازِ حق اور خواتینِ عالم کے لیے عزت و وقار کا کامل ترین نمونہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع پر خانۂ فرہنگ ایران میں پُروقار سیمینار

شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ آج کے چیلنجز بھرے دور میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ کو اپنانا ہی نجات، بیداری اور سماجی اصلاح کی حقیقی بنیاد ہے۔ آپ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم معاشرے میں عدل، محبت، یکجہتی اور امن قائم کر سکتے ہیں۔

2:01 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔