راولپنڈی: حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع پر خانۂ فرہنگ ایران میں پُروقار سیمینار

12 دسمبر, 2025 10:08

شیعیت نیوز: خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد و راولپنڈی پاکستان کے زیرِ اہتمام ولادتِ باسعادت خاتونِ جنت حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے خانۂ فرہنگ راولپنڈی میں ایک پُروقار اور عقیدت بھرا سیمینار منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا پرنور آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ ایران ڈاکٹر مہدی طاہری نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر جامعہ باب العلم بڈگام میں پُر وقار تقریب

کلچرل قونصلر سفارتِ اسلامی جمہوریہ ایران جناب مجید مشکی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا نہ صرف اسلامی تاریخ کی عظیم ترین خاتون ہیں بلکہ موجودہ دور کی خواتین کے لیے بھی ایک عملی اور کامل نمونہ ہیں۔

ڈاکٹر پاکیزہ شہزادی اور ڈاکٹر راضیہ نوید نے اپنی پرمغز تقاریر میں کہا کہ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ زندگی میں عورت کی عزتِ نفس، علم کی قدر، کردار سازی اور خاندان کی مضبوطی کے تمام اصول موجود ہیں۔

تقریب سے ایران سے تشریف لانے والی ممتاز سکالر ڈاکٹر رستگار پناہ نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے خواتین کے حقوقِ شرعی، تربیتِ اولاد، حسنِ معاشرت اور سماجی کردار کے حوالے سے جناب فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی روشن تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

سیمینار کے دوران ’’ایران کی کامیاب ترین خواتین‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی نمائش کا بھی شاندار اہتمام کیا گیا، جس میں ایران کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کی تصاویر، کارنامے اور تعارف پیش کیے گئے۔

12:26 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔