مدرسہ امام علیؑ میں حضرت زہراءؑ کی ولادت کی خوشی میں تقریب، فلسطین پر قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کی اپیل

12 دسمبر, 2025 10:08

شیعیت نیوز: مدرسہ امام علی علیہ السلام میں یومِ ولادتِ باسعادت خاتونِ جنت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک باوقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں اساتذہ کرام اور طلباء نے بھرپور شرکت کی اور اس بابرکت موقع پر فارغ التحصیل طلاب کو علمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب سے مدرسے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید سلمان نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو مسئلۂ فلسطین پر قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے، کیونکہ اسرائیل صرف ایران کا دشمن نہیں بلکہ ساری دنیا کے مسلمانوں کا مشترکہ دشمن ہے اور یہ دشمن کبھی بھی دوست نہیں بن سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر جامعہ باب العلم بڈگام میں پُر وقار تقریب

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غزہ کے مظلوم عوام پر ناقابلِ برداشت ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اسرائیل جنگ بندی معاہدوں کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے نہتے مسلمانوں کا قتلِ عام کر رہا ہے۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اور عرب حکمران صیہونی ریاست کے قیام کو ہرگز تسلیم نہ کریں اور اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین سید منتظر مہدی نے جناب سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ سیرت اور بلند مقام پر تفصیلی روشنی ڈالی، جبکہ مدرسے کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین نیاز علی اسدی نے مدرسہ علمیہ کے تعلیمی نظام اور تربیتی پروگراموں پر تفصیل سے گفتگو کی۔

آخر میں رواں سال تعلیمی کورسز مکمل کرنے والے کامیاب طلاب کو شیلڈز اور علمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

10:43 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔