ایرانی جنرل کا بڑا اعلان: ہم جنگ شروع نہیں کریں گے مگر حملہ آور کو تباہ کر دیں گے

12 دسمبر, 2025 09:59

شیعیت نیوز: ایرانی زمینی فوج کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل نوزر نعمتی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کبھی بھی کسی ملک کے خلاف جنگ شروع نہیں کرے گا، ہماری دفاعی پالیسی ہمیشہ سے امن، استحکام اور دفاعِ وطن پر مبنی رہی ہے۔

امام علی علیہ السلام افسران اکیڈمی میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمینی افواج کا بنیادی مشن جنگ سے بچاؤ اور ایسی دفاعی طاقت کا حصول ہے کہ دشمن جارحیت کا خواب بھی نہ دیکھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم کا مداحوں سے تاریخی خطاب: منقبت خوانی مقاومتی ادب کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے

بریگیڈیئر جنرل نعمتی نے کہا کہ آج کی جنگوں میں جدید ٹیکنالوجیز فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہیں۔ مصنوعی ذہانت (AI)، ڈرونز، سائبر وارفیئر اور سمارٹ ہتھیار اب دفاع کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ ایران ان تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے تاکہ فوجی منصوبہ بندی، نگرانی، انٹیلی جنس اور آپریشنز کو انتہائی تیز، درست اور مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن ہماری سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہماری مسلح افواج جدید ترین ٹیکنالوجی سے مکمل لیس رہیں۔ ایران کے ہتھیاروں، میزائلوں اور دفاعی آلات میں جو نئی تبدیلیاں اور اپ گریڈیشنز آ رہی ہیں، وہ ہماری دفاعی قوت کو کئی گنا بڑھا رہی ہیں۔

آخر میں انہوں نے دوٹوک اعلان کیا: ’’ایران کسی کے خلاف جنگ شروع نہیں کرے گا، مگر اگر کوئی ہم پر حملہ کرنے کی حماقت کرے گا تو اسے اس قدر بروقت، مؤثر اور تباہ کن جواب دیا جائے گا کہ وہ دوبارہ سوچنے کی پوزیشن میں بھی نہ رہے۔‘‘

7:34 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔