رہبر معظم کا مداحوں سے تاریخی خطاب: منقبت خوانی مقاومتی ادب کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے

11 دسمبر, 2025 15:36

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای نے حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینیؒ میں ہزاروں منقبت خوانوں اور اہل بیتؑ کے عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن کی مسلسل کوششوں کے باوجود ایرانی قوم نے اپنی دینی، تاریخی اور ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھا ہے۔

انہوں نے فرمایا کہ آج ایران کو صرف دفاعی یا اقتصادی دباؤ کا سامنا نہیں، بلکہ ایک وسیع میڈیا اور نفسیاتی جنگ درپیش ہے۔ منقبت خوان حضرات اسلامی و انقلابی معارف کو مضبوط انداز میں پیش کریں اور محافل کو طاغوتی موسیقی اور ثقافت سے مکمل پاک رکھیں۔

رہبر انقلاب نے منقبت خوانی کو مقاومتی ادب کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایک بااثر منقبت یا نوحہ بعض اوقات کئی خطابات سے زیادہ اثر رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے یادِ شہداء اور مفہومِ مقاومت کو زندہ رکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیدہ فاطمہ زہراءؑ قیامت تک عالمِ نسواں کے لیے کامل رول ماڈل ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

انہوں نے مداحوں کو ہدایت دی کہ ائمہ معصومینؑ کی زندگیوں کے مستند حوالوں کے ساتھ دینی اور جہادی معارف بیان کریں، دشمن کے شبہات کا مؤثر جواب دیں اور قرآن کی ذاتی، سماجی اور سیاسی رہنمائی کو اجاگر کریں۔

رہبر معظم نے فرمایا کہ دشمن کا اصل ہدف انقلاب کے اثرات، اس کے مقاصد اور امام خمینیؒ کی یاد کو مٹانا ہے۔ دشمن کا مرکز امریکہ ہے، یورپ اس کے گرد ہے اور خائن عناصر بھی اسی کیمپ میں ہیں۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ بعض لوگ جان بوجھ کر فوجی جھڑپ کا خوف پھیلاتے ہیں تاکہ عوام میں مایوسی پیدا کریں، لیکن خدا کے فضل سے یہ کوششیں ناکام رہیں گی۔

آخر میں رہبر انقلاب نے مداحوں سے کہا کہ محافل کو انقلاب کی اقدار کا مرکز بنائیں، نوجوان نسل کو دشمن کے مقاصد سے محفوظ رکھیں اور قرآن و اہل بیتؑ کے پیغام کو زندہ رکھیں۔

4:37 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔