ایرانی خواتین سائنسدانوں کا شاندار کارنامہ، جدید الیکٹرانک وارفیئر نظام ’صیاد-4‘ متعارف

11 دسمبر, 2025 10:24

شیعیت نیوز: ایرانی وزارتِ دفاع کی خواتین سائنسدانوں نے ایک نہایت جدید الیکٹرانک وارفیئر نظام ’’صیاد-4‘‘ متعارف کرا دیا ہے جو دشمن کے نیویگیشن، GPS اور مقام معلوم کرنے والے سسٹمز میں مؤثر خلل ڈالنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اصل نظام کی بجائے اس کا ماڈل ایک نمائش کے دوران دکھایا۔ رپورٹ کے مطابق صیاد-4 دشمن کے تمام جدید نیویگیشن اور پوزیشننگ سسٹمز کو مکمل طور پر ناکارہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجفِ اشرف میں علامہ شیخ حسن جعفری کی ہیئت طلاب بلتستان سے ملاقات: جذباتی پیغام

یہ اہم انکشاف ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پورے ایران میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر قومی یومِ ماں بھرپور جوشوق منایا جا رہا ہے اور ایرانی خواتین کی سماجی، سائنسی اور دفاعی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے ایرانی خواتین سائنسدانوں کی دفاعی کامیابیوں کی نمائش کا دورہ کیا اور خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی خواتین دفاعی صنعت کی اعلیٰ ترین سطحوں پر سرگرمِ عمل ہیں اور انتہائی پیچیدہ دفاعی نظام تیار کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارنامہ ایران کی دفاعی خودکفالتی اور سائنسی ترقی کی روشن مثال ہے۔

2:57 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔