نجفِ اشرف میں علامہ شیخ حسن جعفری کی ہیئت طلاب بلتستان سے ملاقات: جذباتی پیغام

10 دسمبر, 2025 10:42

شیعیت نیوز: مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ و وکیلِ مراجع عظام علامہ شیخ محمد حسن جعفری ان دنوں عراق کے روحانی شہر نجف اشرف میں موجود ہیں؛ جہاں گزشتہ روز ہیئتِ طلابِ بلتستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ان سے ملاقات کی اور صحت یابی پر مبارکباد دی، جبکہ دونوں صاحبزادیوں کی المناک رحلت پر تعزیت پیش کی۔

وفد نے صدرِ ہیئت حجت الاسلام سید مبارک علی الموسوی کی قیادت میں شیخ صاحب سے ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا، انہیں نجف اشرف آمد پر خوش آمدید کہا اور مرحومہ صاحبزادیوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

صدرِ ہیئت نے کہا کہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری ہم سب کے لیے شفیق سرپرست اور خطۂ بلتستان کے لیے عظیم نعمت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی: 182 صہیونی آبادکاروں کا وحشیانہ حملہ، تلمودی رسومات سے مقدس مقام کی تاریخی شناخت مٹانے کی سازش

اس موقع پر علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ہیئتِ طلاب بلتستان کے فعال کردار کی بھرپور تحسین کی، قیمتی نصائح سے نوازا اور وفد کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے نجف اشرف سے جاری اپنے پیغام میں تمام مؤمنین، بالخصوص اہالیانِ گلگت بلتستان کو یہ خوشخبری دی ہے کہ وہ حرمِ حضرت علی علیہ السلام میں ان سب کی طرف سے نائب الزیارہ ہیں اور ہر ایک کے لیے خصوصی دعائیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شدید علالت اور صاحبزادیوں کی رحلت کے بعد صحت میں نمایاں بہتری کے بعد یہ علامہ صاحب کا پہلا بین الاقوامی سفر ہے۔

1:30 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔