سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر: "سہند 2025” مشق سے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون مضبوط، ایران ہر خطرے کے لیے تیار ہے

10 دسمبر, 2025 08:34

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے زمینی دستوں کے آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ولی اللہ مدنی نے کہا ہے کہ ایران ہر ممکنہ خطرے کے مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مشرقی آذربائیجان میں منعقدہ "سہند 2025” انسداد دہشت گردی مشق کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ یہ مشق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی۔

جنرل مدنی نے کہا کہ اس مشق کے مقاصد میں دہشت گردی کے بارے میں مشترکہ تعاون میں اضافہ اور رکن ممالک کے درمیان تجربات کا تبادلہ شامل تھا۔ اس مشق میں 9 رکن ممالک اور 4 مہمان ممالک سعودی عرب، عراق، عمان اور آذربائیجان شریک ہوئے، جبکہ 111 اعلی سطحی عسکری اور سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 روزہ اسرائیلی جنگ کے دوران پاسداران انقلاب کے زمینی دستوں نے ملک کے حساس اور اہم مراکز کا کامیاب دفاع کیا اور یہ ثابت کیا کہ ایران ہر خطرے کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔ دشمن کو ملک کے خلاف کسی بھی شرارت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں نسل کشی تاریخ کی بدترین، اقوام متحدہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ارکان نے سہند 2025 مشق کے کامیاب انعقاد اور سرحدوں کے دفاع میں پاسداران انقلاب کے کمانڈروں، عملے اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔

12:11 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top