حجۃ الاسلام شیخ حسین احمدی قمی کا زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کا دورہ، علامہ شبیر میثمی سے ملاقات

10 دسمبر, 2025 08:17

شیعیت نیوز: چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کے سلسلے میں حجت الاسلام علامہ شیخ حسین احمدی قمی (مسئول تعمیرات العتبات العالیہ کربلاء معلیٰ و قم المقدس) زہرا (س) اکیڈمی پاکستان تشریف لائے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے علماء کرام و تنظیمی رفقاء سے اہم ملاقاتیں کیں اور حرم مطہر کے پرچم بھی پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے چھ دہشتگرد جہنم واصل

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مسئول شعبہ زائرین دفتر قائد نجف اشرف علامہ مجیر محمد میثمی، ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل کراچی مولانا مظہر عباس زیدی، مسئول شعبہ زائرین دفتر قائد شعبہ قم المقدس جناب سید ناصر عباس انقلابی، جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن سجاد حاتمی سمیت زہرا (س) اکیڈمی کے اساتذہ کرام اور الصادق انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داران و دیگر رفقاء بھی ہمراہ موجود تھے۔

5:35 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top