مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے چھ دہشتگرد جہنم واصل

09 دسمبر, 2025 16:22

شیعیت نیوز: پاکستان کے قبائلی ضلع مہمند کے سوران درہ اور شیخ بابا کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم سپاہ صحابہ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں اب تک چھ عسکریت پسند ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی کمانڈر اور سرگرم اراکین تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ریال سے چلنے والے تکفیریوں کا نیا جھوٹ: ایرانی افسر کے بیان کو مسخ کر کے فرقہ وارانہ فتنہ پھیلانے کی کوشش

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس کارروائی میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ہلاک شدگان کالعدم سپاہ صحابہ کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

گزشتہ چند ماہ میں کئی کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا اور متعدد دہشتگردوں کو ہلاک یا گرفتار کیا ہے۔

3:57 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top